• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 35587

    عنوان: طلاق

    سوال: میری عزیزہ جو امریکہ میں رہتی ہے، اس کے شوہر نے دو شادی کی ہے ، ایک بیوی پاکستان میں ہے ،وہ ایک وقت میں وہاں پر قانون کے مطابق دو بیوی ایک ساتھ نہیں رکھ سکتے ہیں تو ان کے شوہر کہتے ہیں کہ طلاق پیپر پر دستخظ کردو ں نقلی اور کہتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوتاہے، اس سے طلاق نہیں ہوتی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ بتائیں کہ کیا اس طرح طلاق نامہ پر دستخظ کرنے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ (۲) اگر طلاق ہوجاتی ہے تو عدت کتنے دن کی ہوتی ہے اورکیا عورت سفر کرسکتی ہے اگر مجبوری ہوتو؟

    جواب نمبر: 35587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2008=1623-1/1433 طلاق پیپر پر کیا عبارت لکھی ہوئی ہے، جس پر دستخط شوہر کرنا چاہتا ہے۔ اسے واضح کریں، اس کے بعد طلاق کا حکم لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند