• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 35568

    عنوان: دو مرتبہ طلاق رجعی كے بعد طلاق كا حكم

    سوال: میں نے پچھلے سال اپنی زوجہ کو پہلے طلاق رجعی دینے کے بعد مہینے کے اندر رجوع کرلیا اور پھر تقریباً ایک سال کے بعد پھر سے طلاق رجعی دی اور پھر رجوع کرلیا ، لیکن اب تیسری مرتبہ مہینے پندرہ دن پہلے طلاق دی تو کیا میرے پاس پھر سے رجوع کرنے کا کوئی موقع ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 35568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1857=1857-12/1432 صورتِ مسئولہ میں اب حلالہ شرعی کے بغیر رجوع کی کوئی سبیل نہیں۔ فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند