• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 34949

    عنوان: میرے شوہر کناڈا میں رہتے ہیں اور پیپر میرج کرنا چاہتے ہیں، مگر کناڈا کے قانون کے مطابق ان کو مجھے طلاق دینا ہو گی یعنی ان کو تحریر دکھانی ہوگی حکومت پاکستان کی کہ انہوں نے مجھے طلاق دیدی ہے تو کیا اس سے مجھے طلاق ہوجائے گی ؟جب کہ میں نہ وہ تحریروصول کروں گی اورنہ ہی دل سے حقیقت میں طلاق ہوگی صرف تحریر دکھانی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں اور شریعت کی روشنی میں بالکل وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔ میں آپ کا شکر گذار ہوں گی۔

    سوال: میرے شوہر کناڈا میں رہتے ہیں اور پیپر میرج کرنا چاہتے ہیں، مگر کناڈا کے قانون کے مطابق ان کو مجھے طلاق دینا ہو گی یعنی ان کو تحریر دکھانی ہوگی حکومت پاکستان کی کہ انہوں نے مجھے طلاق دیدی ہے تو کیا اس سے مجھے طلاق ہوجائے گی ؟جب کہ میں نہ وہ تحریروصول کروں گی اورنہ ہی دل سے حقیقت میں طلاق ہوگی صرف تحریر دکھانی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں اور شریعت کی روشنی میں بالکل وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔ میں آپ کا شکر گذار ہوں گی۔

    جواب نمبر: 34949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1734=1400-11/1432 اگر آپ کے شوہر آپ کو طلاق نامہ خود لکھیں گے یا کسی اور سے لکھوائیں گے۔ اور اس پر اپنے قصد واختیار سے دستخط کریں گے تو اس سے آپ پر طلاق واقع ہوجائے گی۔ طلاق اقرارِ کاذب سے بھی ہوجاتی ہے اور اِخبارِ کاذب سے بھی ہوجاتی ہے، ہاں اگر وہ ایک طلاق لکھ کر حکومت کو پیش کردیں اور پھر تین ماہ کے اندر اندر رجعت کرلیں تو نکاح باقی رہے گا، پھر دونوں ازدواجی زندگی گذارسکتے ہیں، البتہ آئندہ صرف دو طلاق کا حق باقی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند