• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 33428

    عنوان: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو غصہ میں یا پھر نشہ میں یا پاگل پن کی حالت میں طلاق دیدی تو کیا طلاق ہوجائے گی۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو غصہ میں یا پھر نشہ میں یا پاگل پن کی حالت میں طلاق دیدی تو کیا طلاق ہوجائے گی۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 33428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1220=1220-8/1432 غصہ یا نشہ کی حالت میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، جیسا کہ کتب فتاویٰ میں مصرح ہے، پاگل پن سے کیا مراد ہے؟ اس کی پوری کیفیت تحریر کی جائے یعنی شوہر کے افعال و حرکات اور بات چیت کس نوعیت کے ہیں؟ وضاحت فرماکر سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند