• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 33144

    عنوان: کیامیں عدت گذار وں؟ جب کہ ادخال نہ ہوا ہو؟ دوبارہ شادی کرنے کے لئے کیا عدت فرض ہے؟

    سوال: 2010/ میں میری شادی ہوئی، میرے شوہر کو نامردی کی شکایت ہے۔ میں نے چھ مہینوں تک انتظار کیا ، وہ میرے ساتھ مباشر ت نہیں کرسکے، اگر چہ اس نے بارہا کوشش کی، مگر ادخال نہیں ہوسکا۔ اب تک میں باکرہ ہوں۔ ایک مہینہ قبل مجھے طلاق ہوگئی اور اب میں کہیں اور شادی کرنا چاہتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیامیں عدت گذار وں؟ جب کہ ادخال نہ ہوا ہو؟ دوبارہ شادی کرنے کے لئے کیا عدت فرض ہے؟

    جواب نمبر: 33144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1393=856-8/1432 صورت مسئولہ میں خواہ دخول نہیں مگر پھر بھی آپ کے ذمہ عدت تین حیض مکمل گذارنا واجب ہے، اس سے پہلے نکاحِ ثانی درست وحلال نہ ہوگا، مکمل سے مراد یہ ہے کہ اگر بوقت طلاق حیض آرہا تھا تو وہ محسوب نہ ہوگا بلکہ اس کے بعد والا حیض پہلا شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند