• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 32989

    عنوان: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو موبائل پر مسیج تین مرتبہ طلاق بھیجا تو کیا طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟طلاق ہوئی تو کتنی ؟اور دلیل کیا ہے؟

    سوال: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو موبائل پر مسیج تین مرتبہ طلاق بھیجا تو کیا طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟طلاق ہوئی تو کتنی ؟اور دلیل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 32989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1101=692-8/1432 تین مرتبہ طلاق دینے کی کیا صورت ہوئی؟ کیا ایک ہی میسج کو تین بار بھیجا یا الگ الگ تین مرتبہ لکھ کر بھیجا، میسج کے الفاظ کیا تھے؟ نیز شوہر نے بہ نیت طلاق اپنی بیوی کو موبائل پر طلاق کا میسج بھیجا تھا یا طلاق کی نیت کے بغیر ہی میسج بھیجا تھا؟ ان امور کی وضاحت کے بعد دوبارہ استفتا ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند