• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 32849

    عنوان: میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ” میں تمہیں چھوڑ دوں گا ، چھوڑدوں گا ، چھوڑدوں گا“ میری طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں تھی، کیا ہمارے بیچ طلاق ہوگئی ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ” میں تمہیں چھوڑ دوں گا ، چھوڑدوں گا ، چھوڑدوں گا“ میری طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں تھی، کیا ہمارے بیچ طلاق ہوگئی ہے؟

    جواب نمبر: 32849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1032=625-7/1432 صورت مسئولہ میں اگر آپ نے بعینہ یہی الفاظ کہے ہیں، بیوی اور موقع پر موجود حضرات اسی کی گواہی دیتے ہیں تو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ یہ وعدہٴ طلاق ہے اور وعدہٴ طلاق سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند