معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 32326
جواب نمبر: 32326
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 790=660-6/1432 زید نے سوال میں جو مذکورہ جملہ کہا ہے، یعنی معلق طلاق دی ہے یہ جملہ بمنزلہ قسم کے ہے کہ اگر میرے گھر واپس آئی تو تمہارا میرا رشتہ ختم ہوجائے گا، اس کہنے کے بعد اگر زید اپنی بیوی کو جاکر اپنے گھر واپس لے آیا تو اس سے زید کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، دونوں میں نکاح کا رشتہ ختم ہوگیا ہے۔ البتہ اگر دوبارہ رشتہ بحال کرنا چاہتا ہے تو زید عدت کے اندر یا عدت کے بعد جب چاہے بیوی کی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرسکتا ہے، نکاح کے بعد دونوں ازدواجی زندگی گذارسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند