• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 32283

    عنوان: زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو ، ایسا کہنے سے ایک طلاق ہوتی ہے یا تین؟ رجوع کا حق باقی ہے یا نہیں؟

    سوال: زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو ، ایسا کہنے سے ایک طلاق ہوتی ہے یا تین؟ رجوع کا حق باقی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 32283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 795=664-6/1432 مذکورہ خط کشیدہ جملہ اگر زید نے طلاق کی نیت سے کہا ہے تو اس سے زید کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوئی، طلاق بائن میں رجوع کا حق باقی نہیں رہتا، البتہ میاں بیوی دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو عدت کے اندر یا عدت کے بعد جب چاہیں باہم رضامندی کے ساتھ شرعی طور پر نکاح جدید کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند