• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 31292

    عنوان: شادی ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں، میں نے ہندوستان میں چار سال اپنی بیوی کے ساتھ گذارے ہیں اور ابھی عمان میں کام کررہا ہوں۔ جب ہندوستان سے آرہا تھا تو میں اپنی بیوی سے ناراض تھا، وجہ یہ تھی کہ کہ اس نے کچھ دنوں سے مباشرت کرنے نہیں دی تھی

    سوال: شادی ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں، میں نے ہندوستان میں چار سال اپنی بیوی کے ساتھ گذارے ہیں اور ابھی عمان میں کام کررہا ہوں۔ جب ہندوستان سے آرہا تھا تو میں اپنی بیوی سے ناراض تھا، وجہ یہ تھی کہ کہ اس نے کچھ دنوں سے مباشرت کرنے نہیں دی تھی۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ اس میں میری غلطی ہے یا میری بیوی کی ؟ کیا میں اسے شریعت کے مطا بق چھوڑ دوں اس بنیاد پر اس نے مجامعتسے منع کیاتھا؟

    جواب نمبر: 31292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 474=397-4/1432 یہ فیصلہ تو بیوی کی بھی پوری بات سننے کے بعد ہی ہوسکتا ہے، آپ کی یک طرفہ بات پر ہمارے لیے کوئی فیصلہ کرنا خلافِ سنت ہے۔ اور محض کچھ دنوں ہمبستری نہ کرنے کو بنیاد بناکر بیوی کو طلاق دینا یہ جائز نہیں۔ یہ آپ کی طرف سے ظلم اور شیطانی کام ہوگا۔ ایسا ارادہ ذہن سے نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند