• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2997

    عنوان:

    شادی سے پہلے لڑکے کو ایچ آئی وی (ایڈس) تھا۔ تین سال کے بعد لڑکی کو اس کے بارے میں معلوم ہواتو وہ اس بیماری کی وجہ سے اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے۔ کیا وہ خلع کر اسکتی ہے؟

    سوال:

    شادی سے پہلے لڑکے کو ایچ آئی وی (ایڈس) تھا۔ تین سال کے بعد لڑکی کو اس کے بارے میں معلوم ہواتو وہ اس بیماری کی وجہ سے اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے۔ کیا وہ خلع کر اسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 2997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 126/ ج= 121/ ج

    صورتِ مذکورہ میں خلع کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ وہ فسخ نکاح کا مقدمہ بھی شرعی پنچایت میں دائر کرسکتی ہے۔ أطلق العیب فشمل الجذام، والبرص والجنون والرتق والقرن .....وخالف محمد رحمہ اللہ في الثلاثة الأول إذا کانت بالزوج فتخیر المرأة بخلاف ما إذا کانت لھا فلا یخیر لقدرتہ علی دفع الضرر عن نفسہ بالطلاق دونھا، (ج۴، ص۲۱۳)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند