• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 29616

    عنوان: میں برطانیہ سے ہوں ۔ میرا سوال مذاق میں نقل اتارنے کے سلسلے میں ہے۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھی اور ان کو خاموش کرنے کے لیے میں جوکہہ رہی تھی وہ اسے دہرارہے تھے ، میں نے کہا کہ میں تم کو طلاق دیتی ہوں ، پھر اس نے دہرایا کہ میں تم کو طلاق دیتاہوں۔پھر میں نے کہا میں تم کو طلاق دیتی ہوں، اس نے بھی کہا میں تم کو طلاق دیتاہوں۔ اس کے بعد میں نے اسے کہاکہ تم نے ا ب مجھے طلاق دیدی ہے۔ اور میں جانتی ہوں کہ یہ نقل کرنا تھا، لیکن اس نے دومرتبہ کہا۔، پھر ہم ایک مسجد میں گئے اور مولانا سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ رجوع کرلو اور آئندہ اس طرح کا مذاق مت کرنا۔ اب پندرہ سالوں کے بعد میں نے خلع لے لیا اور عدت بھی مکمل کرلی ہے۔ خلع کے وقت انہوں نے مجھے ایک طلاق دی تھی اور خلع نامہ پر دستخظ کیا جیسا کہ مولانا نے کہاتھا۔ 
    میرا سوال اس کے تین طلاق کہنے کے سلسلے میں ہے۔ کیامیں دوبارہ اس سے نکاح کرسکتی ہوں؟کیوں کہ خلع کے وقت مولانا نے کہا تھا کہ عدت پوری کرنے کے بعد تم کسی سے شادی کرسکتی ہو اور اپنے شوہر سے بھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ دوبار انہوں نے نقالی میں طلاق دی تھی اور پھر ہم نے رجوع کرلیاتھا، پندرہ سالوں کے بعد میں نے اس سے خلع لیا، اس وقت مولانا نے کہا تھا کہ ایک طلاق دواور انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ اب میری زندگی میں انہوں نے تین طلاق دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ان سے دوبارہ نکاح کرسکتی ہوں یانہیں؟

    سوال: میں برطانیہ سے ہوں ۔ میرا سوال مذاق میں نقل اتارنے کے سلسلے میں ہے۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھی اور ان کو خاموش کرنے کے لیے میں جوکہہ رہی تھی وہ اسے دہرارہے تھے ، میں نے کہا کہ میں تم کو طلاق دیتی ہوں ، پھر اس نے دہرایا کہ میں تم کو طلاق دیتاہوں۔پھر میں نے کہا میں تم کو طلاق دیتی ہوں، اس نے بھی کہا میں تم کو طلاق دیتاہوں۔ اس کے بعد میں نے اسے کہاکہ تم نے ا ب مجھے طلاق دیدی ہے۔ اور میں جانتی ہوں کہ یہ نقل کرنا تھا، لیکن اس نے دومرتبہ کہا۔، پھر ہم ایک مسجد میں گئے اور مولانا سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ رجوع کرلو اور آئندہ اس طرح کا مذاق مت کرنا۔ اب پندرہ سالوں کے بعد میں نے خلع لے لیا اور عدت بھی مکمل کرلی ہے۔ خلع کے وقت انہوں نے مجھے ایک طلاق دی تھی اور خلع نامہ پر دستخظ کیا جیسا کہ مولانا نے کہاتھا۔ 
    میرا سوال اس کے تین طلاق کہنے کے سلسلے میں ہے۔ کیامیں دوبارہ اس سے نکاح کرسکتی ہوں؟کیوں کہ خلع کے وقت مولانا نے کہا تھا کہ عدت پوری کرنے کے بعد تم کسی سے شادی کرسکتی ہو اور اپنے شوہر سے بھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ دوبار انہوں نے نقالی میں طلاق دی تھی اور پھر ہم نے رجوع کرلیاتھا، پندرہ سالوں کے بعد میں نے اس سے خلع لیا، اس وقت مولانا نے کہا تھا کہ ایک طلاق دواور انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ اب میری زندگی میں انہوں نے تین طلاق دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ان سے دوبارہ نکاح کرسکتی ہوں یانہیں؟

    جواب نمبر: 29616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 374=30-3/1432

    جب شوہر نے دو طلاق پہلے دی تھی چاہے نقل اتارنے کے طور پر ہی ہو اس سے دو طلاق واقع ہوگئی تھی، پھر جب خلع کے وقت ایک طلاق اوردی تو تین طلاق مکمل ہوگئی، اب بغیر حلالہٴ شرعی کے نکاح درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند