• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 29535

    عنوان: مدت عدت کیا ہے؟عورت کو عدت کیوں گذارنی چاہئے؟اگر کوئی عورت عدت کے دوران نکاح کرلے تو کیا حکم ہوگا؟

    سوال: مدت عدت کیا ہے؟عورت کو عدت کیوں گذارنی چاہئے؟اگر کوئی عورت عدت کے دوران نکاح کرلے تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 29535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 200=200-2/1432

    طلاق کی عدت پوچھنا ہے یا وفات کی؟ نیز معتدہ حاملہ ہے یا حائضہ یا آئیسہ؟ وضاحت فرماکر سوال کیجیے، عدت کی مشروعیت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ معلوم ہوجائے کہ عورت کے پیٹ میں حمل ہے یا نہیں تاکہ اختلاط نسب نہ ہو اور رحم کی براء ت مکمل طور سے ہوجائے، عدت کے دوران نکاح کرنا صحیح نہیں ہے وہ نکاح نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند