• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 29144

    عنوان: چھ سال پہلے فیاض احمد ابن شبیر احمد مرحوم نے نسرین بانو سے شادی کی تھی ۔دونوں ضلع ناگپور میں رہائش پذیرہیں۔ ایک مہینہ قبل جناب فیاض احمد نے تقریبا 20-25/ لوگوں کی بھیڑ میں (اپنے ذہنی عدم توازن کی وجہ سے ) زور سے تین مرتبہ کہا کہ میں میں نسرین کو طلاق دے رہا ہوں۔ عام حالات میں اس نے بتا یا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کیا کہا ہے، اس کی بیوی نسرین بانوسے پوچھنے پر کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے اس طرح کی کوئی بات نہیں سنی ہے، یہ کیسے ہوسکتاہے؟گھر کے بڑوں کے کہنے پر وہ اپنے میکے میں رہی ہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔ 

    سوال: چھ سال پہلے فیاض احمد ابن شبیر احمد مرحوم نے نسرین بانو سے شادی کی تھی ۔دونوں ضلع ناگپور میں رہائش پذیرہیں۔ ایک مہینہ قبل جناب فیاض احمد نے تقریبا 20-25/ لوگوں کی بھیڑ میں (اپنے ذہنی عدم توازن کی وجہ سے ) زور سے تین مرتبہ کہا کہ میں میں نسرین کو طلاق دے رہا ہوں۔ عام حالات میں اس نے بتا یا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کیا کہا ہے، اس کی بیوی نسرین بانوسے پوچھنے پر کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے اس طرح کی کوئی بات نہیں سنی ہے، یہ کیسے ہوسکتاہے؟گھر کے بڑوں کے کہنے پر وہ اپنے میکے میں رہی ہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 29144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 185=175-2/1432

    فیاض احمد اگر مجنون اور پاگل نہیں ہے، اچھے برے کو سمجھتا ہے اور اس نے بہت لوگوں کے سامنے تین بار طلاق دیدی ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں۔ عورت سنے یا نہ سنے، طلاق ہردوحال میں پڑجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند