• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 27168

    عنوان: طلاق کے بارے میں سوال ہے ۔ ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو کہا ؛ ” تم کو چھوڑدوں گا“ کیا اس جملہ سے طلاق ہوجاتی ہے؟وہ جب بھی غصہ میں ہوتاہے تو یہ جملہ اپنی بیوی سے کہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: طلاق کے بارے میں سوال ہے ۔ ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو کہا ؛ ” تم کو چھوڑدوں گا“ کیا اس جملہ سے طلاق ہوجاتی ہے؟وہ جب بھی غصہ میں ہوتاہے تو یہ جملہ اپنی بیوی سے کہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 27168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1616=1616-11/1431

    مذکورہ جملہ صرف طلاق کی دھمکی اور وعدہ ہے، اس جملے سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ اگر انشاء طلاق کا کوئی اور لفظ کہا ہو تو اس کی وضاحت فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند