• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2698

    عنوان:

    حلالہ کے بارے میں اسلامی قانون بتائیں ، کیا یہ جائز ہے یا نا جائز؟ برا ہ کرم، قرآن و حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال:

    حلالہ کے بارے میں اسلامی قانون بتائیں ، کیا یہ جائز ہے یا نا جائز؟ برا ہ کرم، قرآن و حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 25/ ج= 25/ ج

     

    مقصد سوال غیرواضح ہے، اگر ثبوت جواز کے متعلق سوال ہے تو حلالہ کا ثبوت قرآن و حدیث دونوں سے ہے فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ (الآیة) اور حدیث میں ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لعلک تریدین أن ترجعي إلی رفاعة لا حتی یذوق عسیلتک وتذوقي عسیلتہ (رواہ البخاري: ۷۹۱)

     

    کچھ اور مقصد ہو تو اس کو صاف اور وضاحت سے لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند