معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 26145
جواب نمبر: 26145
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1577=1194-10/1431
مذکور فی السوال الفاظ طلاق کے لیے صریح ہیں، اس لیے طلاق واقع ہوگئی اور عدد کے ذکر سے مقصد اگر طلاق کا عدد بیان کرنا تھا تو تین طلاق کے وقوع کا حکم ہوگا اور ظاہر یہی ہے شوہر کو اس کا اقرار بھی ہے، تو تین طلاق واقع ہوگئی، نقل سیدی عبدالغني عن ادب القاضي للسرخسی رجل قال لامرأتہ طلاقک علي فالصحیح أنہ یقع․ (شامي: ۲/۴۷۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند