• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2527

    عنوان:

    شوہر نے بیوی کو طلاق رجعی دیدی، اب وہ رجوع کرنا چاہتاہے، لیکن بیوی اپنے شوہر کے پاس جانا نہیں چاہتی ہے، کیا رجوع ہوگا؟ کیا بیوی کو واپس ہونا چاہئے؟

    سوال:

    شوہر نے بیوی کو طلاق رجعی دیدی، اب وہ رجوع کرنا چاہتاہے، لیکن بیوی اپنے شوہر کے پاس جانا نہیں چاہتی ہے، کیا رجوع ہوگا؟ کیا بیوی کو واپس ہونا چاہئے؟

    جواب نمبر: 2527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: / ب= / ب

     

    صورت مذکورہ میں یعنی بیوی راضی ہو یا راضی نہ ہو دونوں صورتوں میں شوہر عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے، رجعت کے بعد وہ حسب سابق اس کی بیوی رہے گی۔ بیوی کو شوہر کے پاس رہ کر ازدواجی زندگی گذارنا چاہیے۔ وإذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقة أو تطلیقتین فلہ أن یراجعھا في عدتھا رضیت بذلک أو لم ترض (ہدایہ: ج۲ ص۳۷۳) لیکن شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو پریشان کرنے اور معلق رکھنے کی نیت سے رجعت نہ کرے، بلکہ حسن سلوک کے ساتھ اسے رکھنے او راس کے حقوق کو صحیح طور پر بجالانے کے لیے رجعت کرے ورنہ سخت گنہ گار ہوگا۔ عورت اگر راضی نہ ہو تو شرعی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کرے وہاں سے جو فیصلہ آئے اس پر عمل درآمد کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند