• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 23133

    عنوان: میں نے نکاح کے بعد اپنی بیوی کو تفویض طلاق (اپنا طلاق کا حق بیوی کو دے دیا) لکھ کر دے دیا ۔تین سال بعد ایک بار میں تین طلاق گواہوں کے سامنے لکھ کر دیا۔ کیا طلاق مانا جائے گا؟

    سوال: میں نے نکاح کے بعد اپنی بیوی کو تفویض طلاق (اپنا طلاق کا حق بیوی کو دے دیا) لکھ کر دے دیا ۔تین سال بعد ایک بار میں تین طلاق گواہوں کے سامنے لکھ کر دیا۔ کیا طلاق مانا جائے گا؟

    جواب نمبر: 23133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):971=971-6/1431

    اگر بیوی کی طرف سے طلاق کا اختیار کرنا نہیں پایا گیا تھا اور آپ نے بیوی کی غیرموجودگی میں تین طلاق لکھ کر دیدیا تو آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور دونوں کے درمیان میاں بیوی کا رشتہ بالکلیہ ختم ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند