• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 22666

    عنوان: میرا مسئلہ یہ ہے کہ عرصہ ۱۰ سال سے میرے شوہر اٹلی میں مقیم ہیں اور اس دوران ایک دفعہ بھی پاکستان واپس نہیں آئے، پچھلے سال تک خرچہ بھیجتے رہے ہیں اور ایک دو ماہ بعد فون بھی کردیتے تھے لیکن پچھلے سال سے نہ تو خرچہ بھیج رہے ہیں اور نہ ہی فون کرتے ہیں پتہ چلا ہے کہ انھوں نے وہاں پر شادی کرلی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ میں شرعی لحاظ سے کیا کروں آخر کار میں بھی عورت ہوں اور میری بھی کچھ خواہشات میں۔

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ عرصہ ۱۰ سال سے میرے شوہر اٹلی میں مقیم ہیں اور اس دوران ایک دفعہ بھی پاکستان واپس نہیں آئے، پچھلے سال تک خرچہ بھیجتے رہے ہیں اور ایک دو ماہ بعد فون بھی کردیتے تھے لیکن پچھلے سال سے نہ تو خرچہ بھیج رہے ہیں اور نہ ہی فون کرتے ہیں پتہ چلا ہے کہ انھوں نے وہاں پر شادی کرلی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ میں شرعی لحاظ سے کیا کروں آخر کار میں بھی عورت ہوں اور میری بھی کچھ خواہشات میں۔

    جواب نمبر: 22666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1090=883-6/1431

    صورتِ مسئولہ میں یا تو شوہر آپ کو از خود طلاق دے دیں یا آپ ان سے خلع کرلیں بہ ہردو صورت بعد انقضائے عدت دوسرے شخص سے آپ کے لیے نکاح از روئے شرع جائز ہوجائے گا، جب تک ان کے نکاح میں ہیں اس وقت تک دوسرے سے نکاح ناجائز اور حرام ہے۔ اور اگر طلاق یا خلع ممکن نہ ہو تو شرعی پنچایت یا دارالقضاء میں اپنا مقدمہ پیش کرکے نکاح کو فسخ کراسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند