• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 22656

    عنوان: ایک شخص اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسرا نکاح کرلیتاہے مگر پہلی بیوی کا مہر اور عدت کی رقم ادا نہیں کررہا ہے تو اس کے دوسرے نکاح کی شرعی حیثیت ہوگی؟

    سوال: ایک شخص اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسرا نکاح کرلیتاہے مگر پہلی بیوی کا مہر اور عدت کی رقم ادا نہیں کررہا ہے تو اس کے دوسرے نکاح کی شرعی حیثیت ہوگی؟

    جواب نمبر: 22656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):863=863-6/1431

    مطلقہ بیوی کا مہر اور اس کی عدت کا نفقہ اس شخص پر لازم ہے، دوسرے نکاح سے اس پر فرق نہیں پڑے گا، اگر دوسرے نکاح کا ایجاب وقبول شرعی گواہوں کی موجودگی میں ہوااور مانع جواز کوئی امر نہیں تو دوسرا نکاح صحیح اور منعقد ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند