• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 21820

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ ایک یا دو طلاق کے بعد (تیسری طلاق نہیں) اور عدت کی مدت گذرنے کے بعد ، کیا عورت اپنے سابق شوہر کے علاوہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟ دوسرے الفاظ میں ، کیا ایک یا دوطلاق کے بعد اور عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد عورت شادی کے لیے بالکل آزاد ہوجاتی ہے اور شادی کرسکتی ہے ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں اور حوالے دیں۔ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک یا دو طلاق کے بعد (تیسری طلاق نہیں) اور عدت کی مدت گذرنے کے بعد ، کیا عورت اپنے سابق شوہر کے علاوہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟ دوسرے الفاظ میں ، کیا ایک یا دوطلاق کے بعد اور عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد عورت شادی کے لیے بالکل آزاد ہوجاتی ہے اور شادی کرسکتی ہے ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں اور حوالے دیں۔ 

    جواب نمبر: 21820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):888=716-5/1431

    جی ہاں ایک طلاق رجعی یا دو طلاق رجعی دینے کے بعد شوہر نے اگر عدت کے اندر رجعت نہ کی اور عدت عورت کی پوری ہوگئی تو وہ بائنہ یعنی نکاح سے بالکل جدا اور مثل اجنبی عورت کے ہوجاتی ہے، وہ اپنا دوسرا نکاح کسی اور کے ساتھ کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔



    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند