• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 21191

    عنوان:

    میرا نام نہاہے ، حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہوں۔ میر ی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد صرف چار مہینے سسرال میں رہی ، اس کے بعد میں میکے آگئی ۔ میں اس وقت میں حمل سے تھی۔ میرا بچہ اسپتال میں ضائع ہوگیا۔علاج بھی چلا، یہ با ت سب کو معلوم ہے۔ اس کے بعد میں سسرال واپس نہیں گئی۔ دوسال اورچھ مہینے سے میرا شوہر کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے ، نہ جسمانی نہ پیسوں سے ، حتی کہ میں نے ان کودیکھا بھی نہیں۔ اب مجھے طلاق ہوگئی ہے ، کیا مجھ پر عدت واجب ہے؟ میں نے ایک عالم سے معلومات کی تھی تو مجھے بتایا گیا کہ حنفی مسلک کے مطابق اگر چار مہینے تک میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ رہے تو طلاق ہوجاتی ہے ، تو کیا مجھے دوسال پہلے طلاق ہوگئی تھی؟ اگر ایسا ہے تو کیا میری عدت پوری ہوچکی؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 565=369-4/1431

    طویل مدت تک میاں بیوی کے ایک دوسرے سے الگ رہنے کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوتی اس لیے صورتِ مسئولہ میں آپ پر طلاق کے بعد عدت واجب ہے، محض شوہر سے دو سال چھ مہینے دور رہنے کی وجہ آپ پر طلاق واقع نہیں ہوئی، ہاں اگر آپ کے شوہر نے آپ سے چار مہینے تک قربت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند