• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2117

    عنوان:

    اگر مرد مباشرت کے قابل نہیں تو کیا عورت طلاق لے سکتی ہے؟

    سوال:

    ایک مسئلہ دریافت کرنا چاہتاہوں، اگر مرد مباشرت کے قابل نہیں تو کیا عورت طلاق لینا چاہے تولے سکتی ہے یا نہیں؟ شوہر طلاق دینانہیں چاہتا ہے۔ مرد اس بات کا اقرار کرتاہے میں اس قابل نہیں ہوں، تو عورت طلاق کس طرح لے سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 2117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 998/ ج= 998/ ج

     

    اگر مباشرت پر قادر نہیں تو عورت اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ شوہر اگر طلاق دینے پر آمادہ نہ ہو تو خلع پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے۔ شوہر اگر ایسا کرنے پر بھی رضامند نہ ہو تو پھر بیوی اپنے معاملے کو قریب کی شرعی پنچایت میں پیش کرے۔ اور پنچایت شریعت کی روشنی میں تفریق یا بقائے نکاح کا جو بھی فیصلہ کرے بیوی اس پر راضی ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند