• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 20880

    عنوان:

    میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، لیکن طلاق دینے سے پہلے ہی اس کے ہاں میری اولاد ہوئی ، ماشاء اللہ بیٹا ہے اس سے۔ طلاق اس بچہ کے پیدا ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اس بچہ کو نہیں دیکھا اورنہ ہی اس سے ملا ہوں۔ اب وہ تین سال اورچھ مہینے کا ہے، مجھے براہ کرم، یہ بتا ئیں کہ کیا میرا اس سے ملنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر میں بچہ کا حق ادا کرنہیں کررہاہوں تو کیا میں قصور وار ہوں یا نہیں؟ ا بھی تک نہ تو اس نے کورٹ میں کوئی کیس کیا ہے اور نہ ہی میں نے ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 489=365-4/1431

    بچہ کا حق بھی آپ پر واجب ہے، محبت کی نظر سے دیکھنا پیار کرنا، اس کی ضروریات کا بندو بست کرنا، اس کا خرچ بیوی کو دینا۔ اپنے عمل میں آپ قصور وار ہیں، اس کی تلافی کیجیے، کورٹ میں کیس لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند