• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 20373

    عنوان:

    مجھے طلاق کے بارے میں یہ معلوم کرنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کا نکاح ہوگیا ،مگر ابھی تک ان کی رخصتی نہیں ہوئی ہے یعنی وہ دونوں ابھی تک اپنے اپنے گھر پہ ہے۔ اور وہ دونوں موبائل پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، کئی بار دونوں مل بھی چکے ہیں، لیکن ابھی تک انہوں نے ہمبستری نہیں ہے۔ دونوں میں کسی بات کو لے کر آپس میں بات بگڑ گئی تو اس لڑکے نے لڑکی کی ماں یعنی ساس سے فون پر ہی یہ کہہ دیا کہ میں اسے طلاق دے رہاہوں، اور نہ میں اس سے کوئی رشتہ رکھنا چاہتاہوں۔ آپ ہمیں اس مسئلہ کے بارے میں بتائیں کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی؟ ایسی صورت میں اب لڑکے یا لڑکی کو کیا کرنا چاہئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 465=329-4/1431

    صورت مسئولہ میں ایک طلاق بیوی پر واقع ہوگئی البتہ اگر شادی کے بعد ان دونوں میں صحبت یا خلوتِ صحیحہ نہیں ہوئی تھی تو دوبارہ نکاح بغیر حلالہ کے ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند