معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 202
کن کن کاموں اور جملوں سے طلاق ہوجاتی ہے۔ مجھے ان چیزوں سے بچنا ہے
آئندہ ماہ میری شادی ہونے والی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کن کن کاموں اور جملوں سے طلاق ہوجاتی ہے۔ کبھی کبھی ہنسی مذاق میں کوئی ایسی بات کہہ دی جس سے طلاق ہوجاتی ہے، لہٰذا میں ایسی سب باتوں اور چیزوں کو جاننا چاہتا ہوں تاکہ اس سے بچ سکوں۔
جواب نمبر: 20203-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 702/هـ=488/هـ)
ہنسی مذاق میں طلاق دیدی تب بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، آپ موٹے موٹے مسائل طلاق سے متعلق بہشتی زیور میں مطالعہ کرلیں، اس سے زائد کی ضرورت سمجھیں تو پھر لکھ کر معلوم کرلیں، ان شاء اللہ رہنمائی کردی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
طلاق
بائن کیا ہوتی ہے اور کیا طلاق بائن کے بعد رجوع کا حق نہیں رہتا، اگر حق رہتاہے
تو کس طرح؟
میرے شوہر نے مجھے ایک مرتبہ 10/30/2008کو طلاق دی ، یہ کہتے ہوئے کہ میں نے طلاق دی۔ اس کے بعد سے ہم نے کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا ہے۔ دو تین ماہ کے بعد اس نے میرے قریب آنے کی کوشش کی لیکن جو کچھ انھوں نے میرے ساتھ کیا تھا اس کی وجہ سے میں اتنی زیادہ برہم تھی کہ میں نے اس کو اپنے قریب نہیں آنے دیا۔ میرا سوال ہے کہ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا طلاق واقع ہوچکی ہے؟ ہم نے چھ ماہ سے کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا ہے؟
2074 مناظرمیں اپنی بیوی سے بہت پریشان رہتا ہوں، میں اپنی بیوی کے ساتھ علیحدہ رہتا ہوں مگر میں اپنے والدین سے روزانہ ملتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی تمام وقت میرے والدین کے متعلق برا کہتی ہے اور میری ہمشیرہ کو بھی برا کہتی ہے جب کہ میں جانتاہوں کہ وہ لوگ اس کوعزت دیتے ہیں مگر میری بیوی کے ذہن میں کیا ہے یہ میں نہیں جانتا۔ لیکن والدین ہی کے ساتھ نہیں بلکہ میرے ساتھ بھی برا سلوک کرتی ہے، جیسے اونچی آوازمیں بات کرنا ، مجھے برا کہنا ، کبھی کبھی میرے ذہن میں آتا ہے کہ میں طلاق لے لوں ،لیکن میرا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے جس کے لیے میں نے نیت کی ہے کہ اسے عالم بناؤں گا۔ آپ ہی میری مدد کیجئے کہ میں کیا کروں۔ میں اپنے مکان والوں سے کہہ بھی نہیں سکتااور اس کے ساتھ رہ بھی نہیں سکتا۔ اب آپ ہی مجھے بتائیں کہ اللہ کا کیا حکم ہے؟ کبھی کبھی وہ اپنے والدین کے یہاں چلی جاتی ہے تو بچے کو خود ہی دیکھنا پڑتا ہے اور اپنی تجارت بھی کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ کیا میں ایسی عورت کے ساتھ رہوں یا اسے چھوڑ دوں؟
3055 مناظرمیرے شوہر نے فون پر اپنی بیوی کو تین طلاق (طلاق، طلاق، طلاق) دی، (10/جنوری 2003)کو اپنی بہن کی موجودگی میں، اس کے بعد اس کی بیوی کہہ رہی ہے کہ طلاق واقع نہیں ہوئی، کیوں کہ وہ ایام حیض میں تھی۔ فون پر تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد اس نے وکیل کے ذریعہ طلاق کے کاغذات بنائے اور دو گواہوں کی موجودگی میں اس پر دستخط کئے اور گواہوں نے بھی اس پر دستخط کئے، اس نے طلاق کی کاپی وکیل کے ذریعہ سے 15/جنوری کوڈاک کے ذریعہ سے بھیجی۔ برائے کرم ہمیں بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟
1862 مناظرطلاق بائن کی عدت كى دوران نکاح
4584 مناظر