• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 19949

    عنوان:

    محترم سوال یہ ہے کہ میرے بھائی نے اپنی ایک دن جب اس کی سسرال والوں سے لڑائی ہوئی تو ان سے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے جاؤ آج سے میری طرف سے فارغ ہے۔ محترم بتائیے گا کہ طلاق واقع ہو گئی کہ نہیں؟ اور اگر واقع ہوگئی تو محترم حلالہ کی شرعی حقیقت اور طریقہ بھی بتادیجئے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 317=317-3/1431

    صورت مسئولہ میں اگر شوہر نے مذکورہ جملہ صرف ایک بار کہا ہے تو اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی،اس لیے کہ ?میری طرف سے فارغ ہے? کا جملہ کنائی ہے، اس سے طلاق کی نیت یا قرینہ پائے جانے کے وقت طلاق بائن واقع ہوتی ہے، اور اس میں حلالہ کی ضرورت نہیں، بغیر حلالہ کے عدت کے دوران او رعدت کے بعد بھی نکاح جدید ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند