• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 19896

    عنوان:

    اگر کوئی شخص شادی سے پہلے کہتا ہے کہ میں فلاں عورت کو تین طلاقیں دیتا ہوں تو اس پر کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص شادی سے پہلے کہتا ہے کہ میں فلاں عورت کو تین طلاقیں دیتا ہوں تو اس پر کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 19896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 257=204-3/1431

     

    طلاق کے وقوع کے لیے عورت کا منکوحہ ہونا یا مضاف الی الملک ہونا ضروری ہے، پس اگر کوئی شخص شادی کے پہلے یہ کہے کہ میں فلاں عورت کو تین طلاقیں دیتا ہوں، تو اس سے شادی کے بعد کوئی طلاق اس عورت پر واقع نہیں ہوگی، البتہ اگر یہ کہتا کہ اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے تین طلاق تو نکاح کرنے کی صورت میں اس پر تین طلاق واقع ہوجاتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند