معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 19745
مجھے میرے شوہر نے ای میل سے تین طلاقیں دے دی ہیں جب کہ ان کو پتہ نہیں تھاکہ میں حاملہ ہوں۔ بعد میں جب ان کو بتایا تو انھوں نے مجھے اپنے گھر میں واپس نہیں بلایا اور نہ اب بچے کا خرچ دینے کو تیارہیں۔ تو کیا اس صورت میں طلاق ہوگئی یا شوہر رجوع کرسکتے ہیں؟ اور میرے بچے کا خرچ دینا کیا ان پر لازم ہے؟

جواب نمبر: 19745
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 238=190-3/1431
اگر مذکورہ بالا واقعہ صحیح ہے اور آپ کے شوہر نے بذریعہ ای میل آپ کو تین طلاق دیدی ہے تو تینوں طلاقیں آپ پر واقع ہوگئیں، حالت حمل میں طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اب بغیر حلالہ شرعی آپ اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہوسکتیں۔
(۲) بچے کا نفقہ آپ کے شوہر پر واجب ہے، اگر لڑکا ہے تو سات سال تک اور لڑکی ہے تو ۹/ سال تک اس بچہ کی پروش کا حق آپ کو ہوگا اور نفقہ والد پر ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند