• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 1932

    عنوان:

    شوہر نے ایک سادہ کا غذ میں اپنے دسخط کے ساتھ تین طلاق تحریر کرکے بھیجا ہے‏، کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟

    سوال:

    میں نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ صرف پندرہ دن گذارا ۔ میرے شوہر بیرون ملک رہتے ہیں ۔ وہاں جانے کے بعد انہوں نے کوریئر کے ذریعہ ایک سادہ کا غذ میں اپنے دسخط کے ساتھ تین طلاق تحریر کرکے بھیجا ہے اور کوئی گواہ نہیں۔ یہ شادی کے چھ ما ہ بعد کا واقعہ ہے۔ کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟ کیا ہم دونوں بطور میاں بیوی رہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 682/د=681/د

     

    شوہر نے کاغذ پر تین طلاق لکھ دیا اور اپنی دستخط کرکے عورت کے پاس بھیج دیا، اگر عورت شوہر کی تحریر و دستخط کو پہچان رہی ہے یا شوہر اپنی تحریر کا اقرار کرتا ہے توعورت پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی۔ خلوت صحیحہ کے بعد کا قصہ ہے اس لیے بدون حلالہ شرعیہ شوہر مذکور سے عورت کا نکاح نہیں ہوسکتا اور بغیر اس کے دونوں کے ساتھ رہنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ اگر شوہر کی تحریر یا اس کی صاف صحیح نقل منسلک کرکے سوال کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند