• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 19017

    عنوان:

    طلاق کے بعد بچے کی پرورش ومطلقہ کا خرچہ کون دے گا

    سوال:

    میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اس کے تین ماہ بعد ایک بیٹا پیدا ہوا ہے، میں بیٹے کے اخراجات وغیرہ ادا کرنا چاہتاہوں، تاکہ اسے ماہانہ ایک مخصوص اور مناسب رقم ملتی رہے جس سے اس کے تمام اخراجات پورے ہوں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرماویں کہ بچے کہ دیکھ بھال اور سب چیزوں کے لیے کس قدر حساب مجھے اس کو ادا کرنا ہے اور آیا مجھے اس کی ماں کو بھی کچھ اخراجات ادا کرنے ہوں گے، کیوں کہ وہ میرے بچے کی پرورش کررہی ہے؟ مہربانی فرماکر قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس سوال کا جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 19017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 170-5tb-2/1431

     

    آپ کے بچے کی پرورش شرعی نقطہٴ نظر سے سات سال کی عمر ہونے تک بچہ کی ماں کرے گی اور پرورش کرنے میں کھانے پینے، لباس، دوا علاج، تعلیم وغیرہ کے تمام اخراجات باپ کے ذمہ واجب ہیں، یہ اخراجات ۴/ آدمی بیٹھ کر جس قدر طے کردیں وہ آپ کو دینا ہوگا۔ ماں کو بھی عدت کا نان ونفقہ اور پورا مہر ادا کرنے کے بعد اس کی پرورش کرنے کا خرچ جو کچھ بھی پنچ طے کردیں وہ دینا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند