• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 18713

    عنوان:

    اگر کوئی مرد اپنی بیوی سے طلاق کے ارادے سے کہے کہ ایک، دو ، تین تجھے آزاد کر دیا۔ اس صورت میں کتنی طلاق ہوئی اور کس قسم کی طلاق؟

    سوال:

    اگر کوئی مرد اپنی بیوی سے طلاق کے ارادے سے کہے کہ ایک، دو ، تین تجھے آزاد کر دیا۔ اس صورت میں کتنی طلاق ہوئی اور کس قسم کی طلاق؟

    جواب نمبر: 18713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 109=110-2/1431

    صورت مذکورہ میں طلاق کی نیت سے ایک دو تین کہا ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوجائیں گی۔ تجھے آزاد کیا کا لفظ اب صریح طلاق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے تین صریح الفاظ میں طلاق دینے سے یہ طلاقیں مغلظہ ہوجائیں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند