• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 18595

    عنوان:

    بیوی شوہر کو بچہ کہے، شوہر بیوی کو نانی کہے

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ بیوی شوہر کو پیار سے کہتی ہے میرا بچہ ،کیا یہ صحیح ہے اور شوہر اس کو بات بات پر نانی نانی بولتا ہے ایسا بولنا چاہیے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 18595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 60=60-1/1431

     

    دونوں کے لیے ایسا بولنا مکروہ ہے: قال في الہندیة: لو قال لھا أنت أمي لا یکون مظاہرًا وینبغي أن یکون مکروہًا ومثلہ أن یقول: یا ابنتي ویا أختي ونحوہ (الہندیة: ۱/۵۰۷، باب الظہار) وفي الدر المختار: ویکرہ قولہ أنت أمي ویا ابنتي ویا أختي ونحوہ (شامي: ۵/۱۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند