• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 18337

    عنوان:

    میں نے غصہ کی وجہ سے اپنی بیوی کو تین مرتبہ طلاق کہا یہ میرے لیے بہت شرم کی بات ہے۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ میری بیوی میرا گھر چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ میں کیا کرسکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1887=1887-1/1431

    تین طلاق کے بعد بیوی آپ کے لیے مثل اجنبیہ کے حرام ہوگئی، دونوں میں پردہ ضروری ہے، آئندہ دونوں میاں بیوی بن کر رہنا چاہتے ہیں تو حلالہٴ شرعی کا عمل لازم ہے جس کی صورت یہ ہے کہ آپ کی مطلقہ عورت عدت کے بعد کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ ہمبستری کے بعد بخوشی طلاق دیدے یا بقضائے الٰہی فوت ہوجائے، پھر بہرصورت عدت گزرجائے تو اب وہ آپ کے نکاح میں آسکتی ہے، قرآن میں ہے: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَاہُ (الآیة)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند