• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17724

    عنوان:

    ہمیں ایک ستر سالہ اعلی تعلیم یافتہ شخص جس کو کچھ نفسیاتی بیماری ہے کے بارے میں طلاق سے متعلق ایک مسئلہ میں مشورہ درکار ہے۔ہم ذیل میں اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں پہلے کچھ تفصیل بیان کررہے ہیں اس کے بعد مسئلہ: (۱) پس منظر:اس شخص کی زندگی کے بہت سارے تلخ تجربات نے اس کو متاثر کیا ہے۔ اب وہ اکثر ماضی کے بارے میں سوچتا ہے اور اس پر بغیرکنٹرول کے کبھی بآواز بلند ایسے الفاظ بولتا ہے جوکچھ وہ سوچتا ہے اس کے بارے میں بولتا ہے۔لیکن اس کے لیے اس کا رویہ کم و بیش اس کی عمر کے لیے حسب معمول ہے۔ (۲)حادثہ: اس نے فون پر اپنی بیوی سے جو کہ دو ررہتی ہے تیز بحث کی ،اور معمول کے مطابق اس کے ذہن میں یہ کھٹک رہا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد، وہ یہ جملہ [میں تم کو طلاق دیتا ہوں] پر غور و فکر کررہا تھااور اس کے بارے میں سوچ رہاتھا، اپنی بوڑھی بیوی کو بغیر طلاق دینے کی نیت سے۔ لیکن غیر متوقع طور پر یہ الفاظ اس کے منھ سے باہر نکلے کافی تیز اور اس نے ...

    سوال:

    ہمیں ایک ستر سالہ اعلی تعلیم یافتہ شخص جس کو کچھ نفسیاتی بیماری ہے کے بارے میں طلاق سے متعلق ایک مسئلہ میں مشورہ درکار ہے۔ہم ذیل میں اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں پہلے کچھ تفصیل بیان کررہے ہیں اس کے بعد مسئلہ: (۱) پس منظر:اس شخص کی زندگی کے بہت سارے تلخ تجربات نے اس کو متاثر کیا ہے۔ اب وہ اکثر ماضی کے بارے میں سوچتا ہے اور اس پر بغیرکنٹرول کے کبھی بآواز بلند ایسے الفاظ بولتا ہے جوکچھ وہ سوچتا ہے اس کے بارے میں بولتا ہے۔لیکن اس کے لیے اس کا رویہ کم و بیش اس کی عمر کے لیے حسب معمول ہے۔ (۲)حادثہ: اس نے فون پر اپنی بیوی سے جو کہ دو ررہتی ہے تیز بحث کی ،اور معمول کے مطابق اس کے ذہن میں یہ کھٹک رہا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد، وہ یہ جملہ [میں تم کو طلاق دیتا ہوں] پر غور و فکر کررہا تھااور اس کے بارے میں سوچ رہاتھا، اپنی بوڑھی بیوی کو بغیر طلاق دینے کی نیت سے۔ لیکن غیر متوقع طور پر یہ الفاظ اس کے منھ سے باہر نکلے کافی تیز اور اس نے اس کو واضح طور پر سنا۔ چند دنوں کے اندر، وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اس سے کہا کہ اس کے ذہن میں اس کو طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں ہے اور نیز ازدواجی تعلقات قائم کئے۔ (۳)رائے: فقہ کے مطابق پورے واقعہ کا نتیجہ کیا ہے؟ کیا اس کا جملہ جو کہ اس نے صرف ایک مرتبہ کہا تھا ایک رجعی طلاق پڑے گی (ذہنی پریشانی کے باوجود)؟ ہم حنفی مذہب کے مطابق شریعت کی رائے جاننا چاہتے ہیں اور آپ کے جلد جواب دینے کے بہت شکر گزار ہوں گے اگر چہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت مصروف ہیں۔ والسلام

    جواب نمبر: 17724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):359tb=1991-12/1430

     

    جی ہاں صورت مذکورہ میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی۔ تلخ تجربات سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ مجنون اور پاگل غیرمکلف نہیں قرار دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند