• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 176613

    عنوان: " میں تم کو آزاد کردوں گا، میں تم اس بات کو یقینی بناوَں گا کہ میں تم کو آزاد کروں گا" كیا اس میسیج سے طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: میرا نکاح تقریبًا ایک مہینہ ہوا ہے، صرف نکاح ہوا ہے ابھی شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں اپنی ہونے والی بیوی سے کبھی ملا ہوں، صرف موبائل پہ رابطہ ہوتا ہے کچھ دن پہلے ہماری کسی بات پہ ناراضگی ہوئی اور واٹس ایپ پہ میں نے انہیں یہ میسیج بھیجاتھا؛ " میں تم کو آزاد کردوں گا، میں تم اس بات کو یقینی بناوَں گا کہ میں تم کو آزاد کروں گا"، لیکن میں نے کوئی منہ سے کسی قسم کے ایسے لفظ ادا نہیں کیے، اور نہ ہی میری کوئی طلاق والی نیت تھی، لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کی ایسا بھی نہیں کرنا چاہیے تھا اس میسیج کو ڈیلیٹ کردیا، کیا اس عمل سے میرے نکاح پہ کوئی فرق پڑا؟

    جواب نمبر: 176613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 590-423/SN=06/1441

    اگر واقعتا آپ نے میسج میں یہی جملے لکھے تھے تو صورتِ مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، آپ دونوں کا نکاح بدستور باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند