• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 175483

    عنوان: طلاق دینے پر شوہر پر کمیٹی کا جرمانہ عائد کرنا جائز ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں کینیا میں ہماری جماعت میں اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور قصور شوہر کا ہے تو اس پر کمیٹی لازم کرتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو پیسے دے تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکے اور عدت کے پیسے کے علاوہ نفقہ تو الگ ہے وہ تو دینا ہی ہے ۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی بیوی کو طلاق دینے سے دور رہیں اور جو تکلیف ہوئی ہے بیوی کو تو اس کو کچھ پیسے ملیں تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکے تو ایسا کرنا جائز ہے کمیٹی کے لیے؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 175483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 706-529/B=08/1441

    ہمارے حنفی مسلک میں مالی جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں۔ طلاق دینے پر کمیٹی کا زبردستی شوہر سے جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں۔ کمپنی کو چاہئے کہ وہ ایک ایسا فنڈ قائم کرے جس میں مختلف اہل خیر کے پیسے جمع کریں اور اس سے بیواوٴں کی ، مقروضوں کی، غریبوں محتاجوں کی مدد کیا کریں۔ کمیٹی کا مذکورہ مقصد حاصل ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند