• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 175449

    عنوان: بیوی کو غلطی سے ماں کہہ دینے كا حكم

    سوال: زید اور اس کی بیوی میں کسی بات پر بہث چل رہی تھی کے زید نے غصے میں اپنی بیوی کو "ارے ہاں رے میری ماں"کہہ دیا تو اب اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 175449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:373-301/L=4/1441

    اپنی بیوی کو ماں کے الفاظ کے ساتھ مخاطب کرنا شرعاً مکروہ ہے، شوہر کو ایسا نہیں کرنا چاہئے؛تاہم بیوی کو ماں کہنے کی وجہ سے کوئی طلاق بیوی پر واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا کفارہ شوہر پر لازم ہوا ۔

    ویکرہ قولہ: أنت أمی، قال الشامی: جزم بالکراہة تبعاً للبحر والنہر، والذی فی الفتح، وفی أنت أمی لا یکون مظاہرًا، وینبغی أن یکون مکروہا۔ (شامی ۱۳۱/۵زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند