• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17537

    عنوان:

    میں اپنی بیوی سے تنگ آکر اس کو تین بار طلاق کہہ دیا۔ اس وقت مجھ پر کیا ہوگیا تھا پتہ نہیں اور میں جنابت کی حالت میں تھا۔ کیا طلاق ہوگئی اور اب آگے کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم جواب دیں۔

    سوال:

    میں اپنی بیوی سے تنگ آکر اس کو تین بار طلاق کہہ دیا۔ اس وقت مجھ پر کیا ہوگیا تھا پتہ نہیں اور میں جنابت کی حالت میں تھا۔ کیا طلاق ہوگئی اور اب آگے کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 17537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1858=1487-12/1430

    اگر آپ نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ہے تو آپ کی بیوی پر تین طلاق واقع ہوگئی اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر حرام ہوگئی، اب بغیر حلالہ شرعی آپ کے لیے اس سے نکاح کرنا حرام ہوگا، حلالہ کی صورت یہ ہوگی کہ عورت عدت گذارکر دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ شخص اس سے صحبت کے بعد اس کو طلاق دیدے یا وفات پاجائے، پھر عورت عدت گذارے، موت پوری ہوجانے کے بعد آپ اس سے نکاح کرسکتے ہیں، قال تعالیٰ: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ الآیة

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند