• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 175214

    عنوان: میں نے غصے میں اپنی بیوی کو کہہ دیا کہ اب آئندہ میرے پاس نہیں آنا

    سوال: میں نے غصے میں اپنی بیوی کو کہہ دیا کہ اب آئندہ میرے پاس نہیں آنا (حق زوجت ، یہ لفظ ادا نہیں کیا مگر مطلب یہی تھا) ،کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟اور کیا ہمیں تجدید نکاح کرنا ہوگا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 466-851/B=12/1441

     مذکورہ صورت میں اگر طلاق کی نیت نہیں تھی تو آپ کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، اور کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔ تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔ آپ کی بیوی بحالہ آپ کے نکاح میں باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند