• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17475

    عنوان:

    اگر بیوی نے جھوٹ بولی کہ شوہر نے طلاق دے دیا بول کر اور شوہر راضی نہیں اس بات پر تو کیا طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال:

    اگر بیوی نے جھوٹ بولی کہ شوہر نے طلاق دے دیا بول کر اور شوہر راضی نہیں اس بات پر تو کیا طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 17475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1669=1669-11/1430

    اگر بیوی طلاق کا دعویٰ کرے اور شوہر طلاق کا منکر ہو اور بیوی کے پاس بینہ (شرعی گواہ) موجود نہ ہو تو طلاق کا دعویٰ غیر معتبر ہوگا، یعنی طلاق ثابت نہ ہوگی، اور اگر شوہر طلاق دینے کا اقرار کرلے یا ایقاعِ طلاق پر شرعی شہادت موجود ہو، بہردو صورت طلاق پڑجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند