• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17335

    عنوان:

    حضرت میرے دو سوال ہیں (۱)زید اپنی بیوی سے فون پر بات کرتے کرتے غصہ میں یہ کہا کہ اگر تم کو میرے ساتھ نہیں رہنا ہے تو [طلاق لے لو] حالانکہ نیت میں طلاق دینے کی نہیں ہے کیا طلاق ہوجائے گی؟ (۲)یا پھر غصہ میں کہا کہ طلاق لے لو اور چلی جاؤ یہاں بھی طلاق دینے کی نیت نہیں ہے۔ برائے مہربانی جواب آج ہی دیں ممنون رہوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1792=1620-11/1430

    یہ جملہ ایقاعِ طلاق کا جملہ نہیں ہے اس لیے دونوں صورتوں میں سے کسی صورت میں بھی طلاق واقع نہ ہوئی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند