• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 171813

    عنوان: طلاق کے سلسلہ میں صرف بیوی کا بیان کافی نہیں

    سوال: بعدہ عرض بخدمت ہے کہ میرے شوہر محمد لقمان نے مجھ سے کھا جاؤ ہم نے تم کو طلاق دیدی ،اب یہاں نہ رہو اس کے بعد کئی مرتبہ کھاکہ جاؤتم کو طلاق دیدی ،اب تم کو ایسے ہی نکیل کی طرح تم کو رکھے ہیں یعنی نوکرانی کی طرح اور اپنی ماں سے بھی کہا کہ اس کو اس کے گھر پہنچا کے آؤاس کو طلاق دیدی تو کیا میر ی طلاق واقع ہوگئی کہ نہیں اگر طلاق ہوگئی تو کن سی طلاق ہوئی ؟اور میرے لیے شریعت کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 171813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1108-889/B=11/1440

      طلاق کے سلسلہ میں صرف بیوی کا بیان کافی نہیں ہے اس کے ساتھ شوہر کا بیان ہونا بھی ضروری ہے۔ اگر دو مرد موقعہ پر موجود رہے ہوں تو ان دونوں کا بیان بھی آنا ضروری ہے۔ سب کے بیانات کو دیکھ کر ہی کوئی قطعی جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند