• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17138

    عنوان:

    میں 7اکتوبر کو اپنی بیوی کو اس کے گھر لے کر گیا اور اسے تین بار طلاق کہہ دیا۔ کیا طلاق مکمل ہوئی اور کیا اس طلاق کے لیے کوئی دستاویز کی ضرورت ہے، کیوں کہ میری سسرال والے مقدمہ کی بات کررہے ہیں۔ طلاق کو مکمل کرنے کے لیے اور کورٹ میں دکھانے کے لیے مجھے کس چیز کی ضرورت پڑسکتی ہے؟ آب جلدسے جلد میرے سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں کیوں کہ میری سسرال والے مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1632=1632-11/1430

    جب آپ کو اقرار ہے کہ اپنی بیوی کو تین بار طلاق دیدی ہے تو آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں پڑگئیں، اور بیوی آپ کے لیے بالکلیہ حرام ہوگئی، طلاق کی تکمیل کے لیے شرعاً کسی دستاویز کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جب آپ کی سسرال والے آپ کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں تو آپ کسی وکیل سے مل کر مشورہ کرلیں۔ اگر ضرورت ہو تو دستاویز بنوالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند