• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 170143

    عنوان: طلاق نامہ کی فائل پیسٹ کرتے وقت بیوی کا دل میں خیال آگیا تو كیا طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال: میں سرکاری کلرک ہوں اور اس سلسلے میں لوگوں کی ریکارڈ بک ٹاٰئپ کرنا ہوتا ہے اس میں لکھنا ہوتا ہے کہ فلاں شخص طلاق یافتہ ہے یا شادی شدہ ہے اگر طلاق یافتہ ہو تو اس کا طلاق نامے کی نقل ٹائپ کر کے اس کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنا ہوتا ہے اس کو ایک سے زائد دفعہ کاپی پیسٹ کرنا ہوتا ہے مثلا ایک آدمی نے طلاق نامے میں تحریر کیا کہ میں مسمی علی نواز اپنی بیوی فردوس کو اپنے حوش و حواس میں طلاق اول دیتا ہوں ایسی تحریر کرتے ہوئے وساوس آتے ہیں کیا ایسے الفاظ کو تحریر کرنے والے کلرک کی بیوی کو طلاق واقع ہوگی جس کا کام طلاق سے متعلقہ افراد کا ریکارڈ محفوظ کرنا ہو۔

    جواب نمبر: 170143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:960-857/L=9/1440

    طلاق نامہ کی فائل پیسٹ کرتے وقت بیوی کا دل میں خیال آجانے سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ،طلاق کے وقوع کے لیے بیوی کی طرف نسبت کرتے ہوئے زبان سے الفاظ ِ طلاق کا ادا کرنا ضروری ہے۔

    لو أجری الطلاق علی قلبہ وحرک لسانہ من غیر تلفظ یسمع لا یقع (مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح ص: 219)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند