• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 16136

    عنوان:

    اگر شوہر بیوی کو اور اس کے گھر والوں سے کہہ دے کہ یہ میری طرف سے فارغ ہے اسے لے جاؤ اور یہ بات اس نے چھ یا سات دفعہ کہی ہے تو کیا فارغ کے لفظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    اگر شوہر بیوی کو اور اس کے گھر والوں سے کہہ دے کہ یہ میری طرف سے فارغ ہے اسے لے جاؤ اور یہ بات اس نے چھ یا سات دفعہ کہی ہے تو کیا فارغ کے لفظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 16136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1540=1231-10/1430

    اگر بنیت طلاق شوہر نے یہ الفاظ کہے ہیں تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اور [البائن لا یلحق البائن] کے بموجب بعد والے جملہ کا الحاق پہلے سے نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند