• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 16035

    عنوان:

    کیا طلاق کے الفاظ ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر زید طلاق نامہ پر اپنے اور دو گواہوں کے دستخط کردے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال:

    کیا طلاق کے الفاظ ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر زید طلاق نامہ پر اپنے اور دو گواہوں کے دستخط کردے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 16035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1472=1474/1430/م

    اگر بیوی پاس موجود ہے تو وقوعِ طلاق کے لیے الفاظ طلاق زبان سے کہنا شرط ہے، اور اگر بیوی سامنے نہیں ہے، اور شوہر طلاق نامہ خود لکھے یا کسی سے لکھوائے یا لکھے ہوئے طلاق نامہ کو پڑھ کر بلا کسی جبر واکراہ کے دستخط کردے تو ان صورتوں میں بھی طلاق ہوجاتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند