• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 15702

    عنوان:

    میرے اور میرے شوہر کے درمیان اکثر ناراضگی ہونے پر ہم لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اب میرے پاس مت آنا وہ کہتے ہیں نہیں آؤں گا۔ اس کے بعد ہم لوگوں کی ناراضگی دور ہونے پر ہم پھر ملتے ہیں تو کیا یہ گناہ ہوگا؟ اگر ہاں، تو اس کا کفارہ کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1604=1320/1430/د

    شوہر اگر طلاق کے ارادے سے اس طرح کا جملہ نہیں کہتے تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نہ اس سے گناہ ہوا نہ ہی کفارہ لازم آیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند