معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 156828
جواب نمبر: 15682801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:254-232/D=4/1439
صورت مسئولہ میں اگر ہند سے سے یہ مراد ہے کہ کوئی صرف ”۳“ کی گنتی لکھے یا ”تین“ کہے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی؛ اگرچہ طلاق کی نیت بھی کرلے؛ اس لیے کہ یہ ہندسے طلاق کے لیے نہ صریح ہیں نہ کنائی، البتہ اگر کوئی ”۳“ کی گنتی کچھ سیاق وسباق کے ساتھ لکھتا ہے یا کہتا ہے تو اس کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کریں، اس کا جواب بھی ان شاء اللہ دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
طلاق کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ قرآن کریم ہے کہ طلاق دوبار ہے۔ اس کے پیش نظر براہ کرم، بتائیں۔(۱) حیض کے بعد(پاکی کی حالت میں ہمبستری نہیں کی ) دو بالغ مرد کے سامنے ایک شخص نے اپنی بیوی کو ماہ جنوری میں ایک طلاق دی، اس کے بعد شوہر بیوی کے ساتھ رہاایک مہینہ کے تک، اس دوران اس نے بیوی کے ساتھ ہمبستری نہیں کی ۔۔۔؟؟؟
2134 مناظراگر
کوئی شخص طلاق کے الفاظ اتنی آہستہ سے کہتا ہے کہ وہ خود ہی اپنے الفاظ نہیں سن
پاتا ہے، توکیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟
شوہرنے ایک غیر مسلم عورت سے شادی کر لیا۔ اور اپنی بیو ی کو ٹارچر کیا اور اس علیحدہ رہا۔ لڑکی کے گھر والوں نے اس کو بلایا اور اس نے لکھا اور اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ٹارچر وغیرہ کیا ہے اور کاغذ پر دستخط نہیں کیا او ردس سال سے مفرور ہے۔ بیوی کی ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے اوراس طرح سے اکیلے رہنا اس کے لیے بہت مشکل ہورہا ہے۔کوئی اس سے شادی کرنا چاہتاہے اور اس کے بچوں کو قبول کرنا چاہتاہے۔ کیا وہ شادی کرسکتی ہے؟